مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں این آئی سی ای ڈی اور آئی سی ایم آر کی جانب سے کوویکسن کے تیسرے ٹرائل کا آغاز کیا گیا.
ٹرائل کے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ میں ریاست کے لئے کام آگیا.
واضح رہے کہ آئی سی ایم آر اور این آئی سی ای ڈی کی جانب سے کوویکسن کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹرائل کا آغاز کیا گیا ہےاس ٹرائل کے لئے ابھی سے سینکڑوں لوگوں نے درخواست دے رکھی ہے. ان میں سے چند لوگوں کو ٹرائل کے لئے منتخب کیا گیا.
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے جسم پر کوویکسن کی آزمائش کی گئی ہے. جن لوگوں پر کوویکسن ٹرائل کیا گیا ہے ان پر ڈاکٹروں کی نظر رہے گی.
ذرائع کے مطابق کوویکسن کے ٹرائل کا اگلا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع کیا جائے گا.