مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی اہلیہ ایک سال قبل پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے سی آر پی ایف جوان ببلو سانترا کے گھر والوں سے ہوڑہ ضلع کے بوریا میں جاکر ملاقات کی اور ان کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
اس موقع پر جب گورنر سے دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں تشدد کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔مگر صرف دہلی میں ہوئے تشدد کی بات نہیں کرنی چاہیے۔بلکہ جلپائی گوڑی میں ہوئے تشدد پر بھی بات ہونی چاہیے۔