مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور اداکار اور فٹنس ٹرینر ملند سومن کے درمیان دارجلنگ میں واقع راج بھون میں ملاقات ہوئی۔
گورنر جگدیپ دھنکر اور اداکار ملند سومن کے درمیان فٹنس سمیت مختلف موضوع پر تقریباً آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی اور ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ ملند سومن نہ صرف ایک اچھے اداکار سپر ماڈل ہیں بلکہ ایک کامیاب فٹنس ٹرینر بھی ہیں۔ وہ نوجوانوں کے رول ماڈل بھی ہیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ ملند سومن نے اس عمر میں خود کو جس طرح سے سپر فٹ رکھا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ ہر آدمی کو ان کی تعریف کرنی چاہئے۔
دھنکر، دارجلنگ میں ایک مہینے کی چھٹی منا رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ میں خود اداکار کو اپنا فٹنس ٹرینر مانتا ہوں کیونکہ ان میں نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی سپر فٹ رکھنے کی خوبی ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ملند سومن کی تعریف کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمر میں اسپرینٹ (دوڑ مقابلہ) میں حصہ لینا اور جیتنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے دوران اداکار اور فٹنس ٹرینر ملند سومن کی اہلیہ انکیتا کونوار اور ماں اوشا سومن بھی موجود تھیں۔
غور طلب ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اپنی فیملی کے ساتھ دارجلنگ میں ایک مہینے کی چھٹی منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی بھی ورچوئل کانفرنس کے دوران 55 برس کے اداکار اور فٹنس ٹرینر ملند سومن کی تعریف کر چکے ہیں۔