ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر کا ممتا حکومت کے خلاف ٹویٹ

گورنر جگدیپ دھنکر نے کوئلہ، جانوروں اور بالی (بالو) اسمگلنگ کے انکشاف پر ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا ممتا حکومت کے خلاف ٹویٹ
گورنر جگدیپ دھنکر کا ممتا حکومت کے خلاف ٹویٹ
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 2:26 PM IST

بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ کا پردہ فاش ہونے کے بعد تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

مغربی بنگال کے گورونر جگدیپ دھنکر نے اس سلسلے میں ٹویٹ بھی کیا ہے، دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'ریاست میں آئین سے بڑا کوئی نہیں ہے، اگر کوئی ایسی بات سوچتا ہے تو وہ سب سے بڑے مغالطے میں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کوئلہ، جانوروں اور بالی (بالو) کے اسمگلنگ بڑے پیمانے پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔'

گورنر کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین جرم ہے اور اس میں ملوث لوگوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔'

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران جو کچھ انکشاف ہوا ہے اس پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کہیں کوئلہ مافیاؤں کا راج تو کہیں بالی (بالو ) چور سرگرم ہیں، آخر ریاست میں کیا چل رہا ہے، تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے حکومت یا نہیں۔'

گورنر کا کہنا ہے کہ ریاست میں یہ سب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے، حکومت کو اس پر کسی بھی قیمت پر قابو پانے کی کوشش کرنی پڑے گی۔'

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سی بی آئی کی ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بی ایس ایف کے ایک کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کو جانوروں کے اسمگلر کو مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس سے سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.