ETV Bharat / state

گورنرکی ممتا پر تنقید

گورنر جگدیپ دھنکر نے آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق دئے گئے بیان کو واپس لیں ۔

گورنرکی ممتاپرتنقید
گورنرکی ممتاپرتنقید
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے کولکاتا دورہ کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھاکہ وزیر اعظم کو بنگال کی سرزمین کو چھونے بھی نہیں دیا گیا ہے ۔

گورنر نے کہا کہ بنگال حکومت اور مرکز کے درمیان اختلافات ختم کرنے کیلئے پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی 11اور 12جنوری کو کولکاتا کے دورے پر تھے ۔

گورنرکی ممتاپرتنقید
گورنرکی ممتاپرتنقید

ملنیم پارک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے ترنمول چھاتر پریشد کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کولکاتا کی سڑک پر چلنے نہیں دیا گیاہے۔

گورنرجگدیپ دھنکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیان سن کر وہ حیران ہیں ۔ایک وزیر اعلیٰ ملک کے وزیر اعظم سے متعلق اس طرح کا بیان کیسے دے سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ کے اس بیان کا تنقید کرتا ہوں اور یہ غیر آئینی بات ہے۔اس لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طری بیان کو واپس لے ۔

گورنر راج بھون میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکز کے درمیان اختلافات میں کمی لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

گورنر نے کہا کہ میں نہ حکومت کا ترجمان ہو اور نہ ہی پوسٹ آفس کا ربڑ اسٹامپ۔میں آئین کے مطابق کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں میں نہ جھکوں گا اور نہ خودسپردگی کروں گا اور میری اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھی جائے۔

گورنرکی ممتاپرتنقید
گورنرکی ممتاپرتنقید

گورنر نے کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت سے بات چیت کرنے کی کوشش کی کی ہے تاکہ ریاست اور مرکز کے درمیان دوریاں ختم ہو اور مستقبل میں ایسی کوئی صورت حال پیدا نہ ہو جو بحران کی طرف لے جائے اور اس لئیے بات چیت کا دروازہ کھولنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہوں ۔

خیال رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان کئی مہینوں سے تنازعہ جاری ہے۔

دونوں اعلیٰ رہنما ایک دوسر ے کے کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.