مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کے شہریوں سے ریاستی اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری پر عمل نہیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
![بنگال گورنرکی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6528153_dhankhar.jpg)
گورنر نے کہا کہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں ملک کا ہرشہری سپاہی ہے۔ ہم سب مل کر اس وائرس کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈائون کے درمیان اپنے گھروں میں ہی رہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
گورنر نے کہا کہ یاستی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق کام کریں۔ کچھ دنوں کی بات ہے کہ ہم کورونا کو شکست دیں گے۔ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم کسی سے جسمانی طور پر میل جول نہیں بڑھاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دلوں سے ہمارا پیار ختم ہو جائے گا ۔
![بنگال گورنرکی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6528153_howrah.jpg)
ہمارے تعلق و رشتے ناطے ویسے ہی رہیں گے۔ بس ضروری ہے تو تھوڑی بہت احتیاط ضروری ہے۔ واضح ہو کہ صبح کے وقت بھی گورنر نے ٹوئٹ کر عام لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔
چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وبائی بیماری سے اب تک دنیا بھر میں تین لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14،000 سے زیادہ افراد کی جان گئی ہے۔
ملک میں کوروناوائرس(کوویڈ۔19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 536 ہو گئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 536 معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 319 مریض بھارت ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک ملک بھر میں 7 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 24 افراد صحت مند ہوگئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلے مہلک کورونا وائرس کی گرفت میں دنیا کے 185 سے زیادہ ممالک آچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے
کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔