ETV Bharat / state

West Bengal Governor CV Anand Bose مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کی تشدد کے واقعات کی سخت مذمت

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے تشدد کے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ بھی اس معاملے میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا دی جائے گی۔آگ سے کھیلنے والوں کو بخاش نہیں جائے گا۔ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کی اپیل کی جا رہی ہے۔ Governor CV Anand Bose

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:33 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کی تشدد کے واقعات کی سخت مذمت

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری تشدد کو لے کر افسوسن کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہگلی ضلع کے رشڑا میں رام مومی کے جلوس کے دوران پتھراو کے واقعے کو لے کر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے کڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ تشدد کے مختلف واقعات کے بارے میں سن کر حیران ہوں کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔تشدد کی وارداتوں کو انجام دینے والے لوگوں کےلئے سخت پیغام دینا ضروری ہے۔انہیں بھی پتہ چلنا چاہئے کہ ریاست مغربی بنگال میں فساد برپا کرنے والوں کے خلاف کتنی سخت کارروائی کی جا سکتی ہے ۔

گورنر مغربی بنگال کے مطابق پولیس انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے جیل جھیجنا چاہئے۔تشدد برپا کرنے والے لوگ سماج کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔آگ سے کھیلنے والوں کو بخاش نہیں جائے گا۔ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کی اپیل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hooghly Ram Navami Violence رام نومی تشدد معاملہ، ہوگلی میں دفعہ 144 نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل

واضح ہے کہ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے رشڑا میں گزشتہ روز اتوار کی شام رام نومی کے جلوس کو لے کر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ضلع پولیس نے کڑی کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تشددزدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ رشڑا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علاقے میں رات 10 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل ہاوڑہ ضلع کے شیب میں رام نومی جلوس کے دوران دو گروپوں میں تصادم سے کشیدگی پھیل گئی تھی۔پولیس نے شیب پور تشدد معاملے میں 46 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.