ETV Bharat / state

Governor CV Anand Bose گورنر نے بنگال میں امن و امان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 6:43 PM IST

شمالی24 پرگنہ کے دورے پر پہنچے مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پنچایت انتخابات کے دوران خونی جھڑپوں کے دوران لوگوں کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ ادارے کو ٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے

گورنر نے بنگال میں امن و امان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات2023 کے لئے پولنگ جاری ہے۔تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے باوجود ریاست کے بیشتر اضلاع میں بھیانک تشدد کے واقعات رونما ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ہفتہ کو ریاست میں پنچایتی انتخابات کے دوران امن و امان کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ انتکابات کے دوران تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلافر سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس کئی پولنگ حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور ریاست بھر میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عدم اطمینا کا اظہار کیا۔انہوں نے پوچھا،”جمہوریت کو بچانے والوں کی حفاظت کون کرے گا؟ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آ تا، کمشنر ابھی تک خاموش ہیں۔گورنر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں سے قتل ور تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ مسٹر بوس نے کہاکہ عام لوگوں کی حفاظت کون کرے گا؟ الیکشن کمیشن خاموش ہے، میں نے ان سے جواب دینے کو کہا ہے، عوام اور جمہوریت کی حفاظت کر نے والاکون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2023 Panchayat Election مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران سات لوگوں کی موت

قابل ذکر ہے کہ پنچایتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے کم از کم 26 لوگ مارے گئے ہیں، جن میں سے چھ کی موت ووٹنگ کے عمل کے دوران ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.