ETV Bharat / state

CV Anand Bose مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر تشدد کی خبروں کے درمیان گورنر سی وی آنند نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:27 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ دہلی میں ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال اور پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سی وی آنند بوس شام مسٹر شاہ سے ملاقات کے لئے وزارت داخلہ پہنچے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے امت شاہ کو مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق مسٹر بوس نے مسٹر شاہ کو مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات کے بارے میں اپنی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ مسٹر بوس نے خود الیکشن کے دوران کئی پولنگ بوتھوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صبح اندھیرے کے بعد ہی ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد ہوا جس میں 15 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta University VC یونیورسٹیوں میں جلد سے جلد وائس چانسلر کی تقرری کی جائے

مغربی بنگال میں تین سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات کے بعد وہاں دوبارہ پولنگ ہوئی۔دہلی میں زویر داخلہ امت سے ملاقات کے بعد گورنر سی وی آنند بوس آج کولکاتا پہنچنے کے بعد جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.