پی ڈبلیو ڈی نے حکومت کو برج عائنہ اور اس کی دکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی تجویز دی تھی ۔ ریاستی اسمبلی میں حکومت نے برج کے معائنے سے متعلق سوال پر جو اب دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل کرنے کا اعلان کیا۔
حکومت ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں 21 اینجیئروں کی تقرری کی گ جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ برج معائنہ اور اس کی دکھ بھال کے لیے کمیٹی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ڈبلیو ڈی کے مطابق ایکزیکٹو اینجیئر، اسسٹنٹ اینجیئراور چیف اینجیئر کے تین شبعے ہوں گے۔ اس کے چھ ہیڈ کوارٹر بنائے جائیں گے۔ جس میں نارتھ زون، ساؤتھ زون اور ویسٹ زون ہوں گے۔
واضح رہے کہ الٹاڈانگہ برس میں دراڑ پائے جانے کے بعد حکومت فوراً حرکت میں آتے ہوئے برج معائنہ اور دکھ بھال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا افیصلہ کیا ہے۔