رکن پارلیمان نے کہاکہ بنگاؤں اور حالی شہر میونسپلٹی سے متعلق کلکتہ ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے وہ بالکل جائز ہے ۔اس پر کسی کو اعتراض نہیں کرنا چا ہیے۔
انہوں نے کہاکہ کولکاتا کارپوریشن کے میئر نے عدالتی فیصلے پر اعتراض تو کیا ہی ساتھ ساتھ انہوں نے جج حضرات کو عقلمندی سے کام لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگاؤں اور حالی شہر میونسپلٹی میں عدم اعتماد کی تحریک پرفیصلہ درست سنایا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس کو اپنے کونسلرز پر اتنا بھروسہ ہے تو عدم اعتماد تحریک میں کیوں حصہ نہیں لے رہی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق عدالت نے درست کہا ہے کہ حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ریاستی وزیر عدالت کے صحیح فیصلے کو حریف جماعتوں کی سیاست قراردے دے رہے ہیں۔ عدالت کے فیصلے سے حریف جماعتوں کا کیا لینا دینا ہے۔