مغربی بنگال کی حکومت اور گورنر کے درمیان اختلافات میں شدت ہوتا چلا گیا ہے۔سی پی ایم کے سوجن چکرورتی اور کانگریس کے ریاستی صدر سومن مترا نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
گورنر دومکول گرلس کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تھے۔سی پی ایم کے سابق ممبر اسمبلی انوم الرحمن کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔
دومکول اسپتال کے باہر سیکڑوں افراد سڑک کے باہر کھڑے ہوئے تھے۔جب گورنر کا قافلہ اسپتال کے پاس پہنچا تواسپتال کے باہر لوگوں نے نعرہ بازی شروع کردی ہے اورکالے جھنڈا دکھانے لگے۔
بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمو ل کانگریس کی مقامی یونٹ نے اس احتجاج کا انعقاد کیا تھا۔جولوگ نعرے بازی کررہے تھے وہ سب کے سب ترنمول کانگریس کے ورکر تھے۔
تاہم ترنمول کانگریس کی مرشدآباد کی یونٹ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج ترنمول کانگریس کے ورکروں نے نہیں بلکہ عام لوگوں نے کیا ہے۔
بایاں محاذ کے ممبر اسمبلی سوجن چکرورتی نے کہا کہ یہ الگ سوال ہے کہ گورنر وہاں کیوں گئے تھے مگر اس سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب گورنر جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کے خلاف نعرے بازی کیوں کی گئی۔انہیں کالے جھنڈا کیوں دکھائے گئے۔
ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہا کہ کسی کے خلاف احتجاج کی حد ہوتی ہے۔مگر مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کی حد ہوتی ہے۔