ETV Bharat / state

طوفان بلبل متاثرین کو دو لاکھ روپئے دینے کا اعلان

بلبل طوفان کے سبب مرنے والوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت نے دو لاکھ روپئے معاوضہ کے طورپر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

طوفان بلبل متاثرین کو دو لاکھ روپئے دینے کا اعلان
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 7:48 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے طوفان بلبل سے متاثر لوگوں کو بازآبادکاری کے لیے دو دولاکھ روپے دینے کااعلان کیاہے۔
مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں آنے والے طوفان بلبل نے ایک بار پھر ریاست کے لوگوں کو آئلا طوفان کی تباہ کاریوں کی یاد دلادی ہے۔ باگھ کھالی سے لیکر کیننگ بلبل طوفان کی تباہ کاریوں کی داستان بیان کر رہی ہے ۔

جنوبی 24 پرگنہ کا علاقہ بڑی طرح متاثر ہوا ہے۔ بنگال کے تین اضلاع میں بلبل طوفان کی تباہ کاریاں جاری رہی ہے جس کے نتیجے 15 افراد کی موت ہوگئی۔

صرف بشیر ہاٹ کے علاقے میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدناپور میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 60 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ہوائی جہاز سے اس کا جائزہ لیا اس کے بعد کاکدیپ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

اسی دن وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بلبل طوفان میں مرنے والے کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے معاوضہ کے طورپر دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سے چھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور دولاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

Intro:بلبل طوفان کے سبب مرنے والوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت نے دو لاکھ روپئے معاوضہ کے طورپر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Body: مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں آنے والے بلبل طوفان نے ایک بار پھر ریاست کے لوگوں کو آئلا طوفان کی تباہ کاریوں کی یاد دلادی ہے باگھ کھال سے لیکر کیننگ بلبل طوفان کی تباہ کاریوں کی داستان بیان کر رہی ہے جنوبی 24 پرگنہ کا علاقہ بڑی طرح متاثر ہوا ہے بنگال کے تین اضلاع میں بلبل طوفان کی تباہ کاریاں جاری رہی جس کے نتیجے 8 افراد کی موت ہوگئی صرف بشیر ہاٹ کے علاقے میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدناپور میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ 60 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ہوائی جہاز سے اس کا جائزہ لیا اس کے بعد کاکدیپ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اسی دن وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بلبل طوفان میں مرنے والے کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے معاوضہ کے طورپر دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پانچ سے چھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور دولاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.