ETV Bharat / state

وزیر خوراک کی بی جے پی پر نکتہ چینی - wait and watch over wheat scam

ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے گیہوں اسمگلنگ کے الزام پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کیجئے اور دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

وزیر خوراک کا بی جے پی پر تنقید
وزیر خوراک کا بی جے پی پر تنقید
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 2:23 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے گیہوں اسمگلنگ کے الزام سے پوری طرح سے انکار کر دیا ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع میں وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے، اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیہوں کے ٹرکوں کو بنگلہ دیش بھیجنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے کیونکہ ریاستی حکومت کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے۔

وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں کے الزام کے بعد گیہوں اسمگلنگ کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل یونے تک اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے۔ سچائی خود بخود سامنے آ جائے گی.

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ الزام لگانے والے لوگ کہیں اس کی زد میں نہ آ جائے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بھارت بنگلہ دیش سرحد پر گیہوں سے بھری 175 ٹرکوں کو ضبط کیا گیا تھا۔

بی جے پی کے رہنماؤں نے ریاستی وزیر خوراک ہر گیہوں اسگلنگ کا الزام لگایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.