ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی کے ریاستی صدر کو علاج کرانے کا مشورہ - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیا۔

مغربی بنگال: بی جے پی کے ریاستی صدر کو علاج کرانے کا مشورہ

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 3:40 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیا۔

دراصل ریاستی وزیر برائے خوراک جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ 'بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ذہنی طور پر بیمار پڑ گئے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ دلیپ گھوش کے ہر سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔'

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ 'میں عوام کے درمیان رہتا ہوں اور خدمت کرتا ہوں۔ عوام کے درمیان رہنے والے کو منہ سے بول کر شکست نہیں دیا جا سکتا۔'

جیوتی پریہ ملک کے مطابق 'بی جے پی کے رکن پارلیمان طاقت کے نشے میں چور ہیں۔ اس لئے وہ کسی کے خلاف کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ انہیں اپنی زبان پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنماؤں کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ انہیں اپنا علاج کرانے کی ضرورت ہے۔ اگر یہاں علاج نہیں ہوتا ہے تو وہ رانچی چلے جائیں۔ وہاں پاگلوں کا بہت بڑا ہسپتال ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کا بنگال میں حکومت بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔'

واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات میں چائے پر چرچہ کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا تھا کہ جیوتی پریہ ملک بنگال کے کسی بھی اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گے تب بھی ان کی شکست یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے اس کے لئے اب زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.