ETV Bharat / state

Five Arrested From Eden Garden: آئی پی ایل میچ میں سٹہ بازی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار - کولکاتا کی خبر

کولکاتا پولیس کی خفیہ ٹیم نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بیٹھ کر آئی پی ایل پلے آف کے میچ میں سٹہ لگانے کے الزام میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پانچوں بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ Five Arrested for Betting During IPL Match

آئی پی ایل میچ میں سٹہ بازی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار
author img

By

Published : May 26, 2022, 3:50 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل پلے آف کے میچوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف شائقین میں کرکٹ کی دیوانگی شباب پر تو دوسری طرف سٹہ بازی اور ٹکٹوں کی کالا بازاری بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اسی درمیان کولکاتا پولیس کی خفیہ ٹیم نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بیٹھ کر آئی پی ایل پلے آف کے میچ میں سٹہ لگانے کے الزام میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پانچوں بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ Five Arrested for Betting During IPL Match

آئی پی ایل میچ میں سٹہ بازی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

کولکاتا پولیس کے مطابق ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے ایف بلاک میں تین افراد میچ کے دوران آن لائن بیٹنگ (سٹہ بازی) کر رہے تھے، پولیس کو ان پر شبہ ہوا۔ شبہ کی بنیاد پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے بارے میں بتایا جو نیومارکیٹ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں بیٹھ کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ ماری کرکے مزید دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ پانچوں افراد کا بہار کے ضلع دربھنگہ سے تعلق ہے، وہ آئی پی ایل کے ہائی وولٹیج میچ میں سٹہ بازی کرنے کے ارادے سے ہی کولکاتا آئے تھے۔ غورطلب ہے کہ کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں اب تک آئی پی ایل پلے آف کے دو میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلس کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ المینٹری میچ میں رائل چیلنجر بنگلورو نے لکھنو سپر جائنٹس کو 14 رنوں سے شکست دے دی۔ رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم کو آئی پی ایل فائل میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Cricket Betting Case in Hyderabad: حیدرآباد میں کرکٹ سٹہ بازی، تین افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.