ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز - مغربی بنگال

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ یومیہ نئے معاملے کی تعداد تین ہزار سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ تجاوز کر گئی

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:55 AM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

ریاستی محکمہ کی جانب سے صبح نو بجے کی میڈیکل بلیٹن کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل دو ہزار 214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ ، پانچ ہزار 840 پہنچ گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 لوگوں کی اس خطرناک بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ اس طرح کورونا سے اب تک آٹھ ہزار 771 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ نو مہینوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وباء کی وجہ سے ایک دن میں 50 سے کم لوگوں کی موت ریکارڈ درج کی گئی ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ یومیہ نئے کیسز اور اموات میں کمی آنے کا مطلب مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے صحیح طریقے سے نمٹنے کی جدوجہد کی جارہی ہے۔

مارننگ میڈیکل بولیٹن کے مطابق دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے 571 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں 548 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چار لاکھ 72 ہزار 454 مریض کورونا کو مات دے چکے ہی اور صحتیابی کی فیصد 93.33 پہنچ گئی ہے جو ملک کی کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.