دارالحکومت کولکاتا سے متصل کاروباری مرکز توپسیا کے کھال پاڑہ علاقے میں بھیانک آتشزدگی میں سینکڑوں جھونپڑیا جل کر راکھ ہو گئیں۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع تجارتی علاقہ توپسیا کے کھال پاڑہ کے قریب یکے بعد دیگر سو جھونپڑیوں میں بھیانک آگ لگ گئی.
دیکھتے ہی دیکھتے ایک سو سے زائد جھونپڑیاں آگ کی زد میں تباہ ہو گئیں. اس واقعے کے بعد علاقے افراتفری مچ گئی. فائر بریگیڈ کے 12 انجنوں کی مدد سے چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا.
فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق ریکنگ گودام میں سب سے پہلے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یکے بعد دیگر جھونپڑیوں کو اپنی زد میں لے کی.
انہوں نے کہا کہ گودام میں پلاسٹک, تار اور ربر ہونے کے سبب آتشزدگی بھیانک شکل اختیار کر گئی. دمکل عملہ کے مطابق اس واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے.
یہ بھی پڑھیے
کلبھوشن جادھو کو تیسری مرتبہ کونسلر رسائی دینے کی تجویز
پولیس اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں بڑی مدد کی. اس واقعے کی اطلاع پا کر وزیر برائے دمکل سجیت باسو نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا.
وزیر برائے دمکل سجیت باسو کا کہنا ہے 'اس واقعے میں سینکڑوں جھونپڑیاں خاکستر ہو گئیں'.
انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے. اس آتشزدگی میں اپنا سب کچھ کھو چکے لوگوں سے ہمدردی ہے'.
وزیر کے مطابق متاثرین کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ورنہ غریب لوگ کہاں جائیں گے. ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا حائزہ لیا اور متاثرین سے بات چیت کی.