مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی کولکاتا میں واقع کثیرمنزل عمارت کی 16 ویں منزل بھیانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی ۔
محکمہ فائر بریگیڈکے ڈائریکٹر جنرل جگموہن نے کہا کہ اس واقعہ میں نہ کسی کی موت ہوئی ہوئے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔
فائر بگیڈکی 12گاڑیاں موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کررہی ہے۔صبح10.15بجے پہلی مرتبہ بلڈنگ میں آتشزدگی محسوس کی گئی۔اس عمارت میں سیکڑوں افراد رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے ۔ اب تک ٹھوس جانکاری موصول نہیں ہو سکی ہے۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے شاندار کام کیا جس کے سبب آگ پر جلد قابوپایا گیا