مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور کے کک وان تھانہ علاقے میں واقع ایک غیر سرکاری کارخانے میں بھیانک آگ لگی۔ اس واقعہ کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
واقعہ کی اطلاع پا کر فائر بریگیڈ کے پانچ انجن نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس دوران کارخانے میں رکھے لاکھوں روپے کے مال جل کر خاکستر ہو گئے۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار شانتی رائے کاکہنا ہے کہ ابتدا ئی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کارخانے میں پلاسٹک کے سامان اور پٹرول وغیر ہونے کی وجہ آگ بھیانک شکال اختیار کرلی۔ لیکن بروقت کارروائی کی وجہ سے بھیانک آگ پر قابو پانے میں کامیا بی ملی۔
فائربریگیڈ کے اہلکار کے مطابق آتشزدگی میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے لیکن اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فایر یگیڈ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کارخانے کے مالک کے خلاف کارروا ئی کی جائے گی۔
پولیس نے مزید کہاکہ لاپرواہی کاکیس بن سکتا ہے۔ لیکن جب تک رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے اس وقت تک کچھ بھی نہیں کیا جا سکتاہے۔