ETV Bharat / state

گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی - مکند پورکے کالیکاپور

جنوبی کولکاتا کے مکند پور میں واقع ایک گاڑی کی شوروم میں بھیانک آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی
گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:23 AM IST

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے مکند پورکے کالیکاپور میں واقع ایک گاڑی کی شوروم میں بھیانک اگ لگ گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی

بھیانک آتشزدگی کی اطلاع پا کر دس فائر بریگیڈ کے انجنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر پاقابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اس واقعہ کی اطلاع پاکر وزیر دمکل سجیت باسو اور رکن پارلیمان ممی چکرورتی جائے وقوع پرپہنچں۔ اس کے علاوہ ایچ آت ایف ایس اور کولکاتا پولیس کی بھی ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔

دمکل وزیر سجیت باسو کاکہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مشعتدی کی وجہ سے آتشزدگی پر جلد قابو پا یا گیا ۔ شکر اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی
گاڑی کی شوروم میں بھیانک آتشزدگی

رکن پارلیمان ممی چکرورتی کاکہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوع پرپہنچنا ضروری سمجھا۔یہاں آنے کے بعد لوگوں سے بات بات چیت کی ۔

فائر بریگیڈ کے اہلکا ر کاکہنا ہے کہ گاڑی کی شوروم میں آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے لیکن اتنا ضروری ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آ یاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ شوروم کے ملازمین سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان نہیں ہو ا ہے لیکن کافی مالی نقصان ہو اہے۔

فائر بریگیڈکے اہلکار کے مطابق آتشزدگی میں تیس کروڑ روپے کا نقصان ہو ا ہے ۔

پولس نے بتایا کہ جنوبی 24پرگنہ کے نریندر پور پولس اسٹیشن کے تحت آنند پور علاقے میں واقع ماروتی کار سروس سنٹر میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ریاستی وزیر فائرسروس سوجیت بوس نے کہا کہ آگ اس وقت کنٹرول میں ہے اور مکمل طور پر بجھاے کا عمل جاری ہے۔

سروس سنٹر کے ایک ملازم نے بتایا کہ سروس سنٹر میں اس وقت 40کاریں تھیں۔کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔تاہم اب تک پولس نے نقصان کا تخمینہ نہیں پیش کیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ بھی نہیں معلوم ہوسکی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.