ETV Bharat / state

Film Fraternity And Scholars Divided دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی: بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم - تنازعہ فلم دی کیرالہ سٹوری پر بنگال

ریاستی حکومت کی جانب سے متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم ہوگئے ہیں۔کسی نے حکومت کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے تو کسی نے فلم پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی: بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم

author img

By

Published : May 9, 2023, 8:37 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کے فیصلے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ ترنمول کے قریبی بعض سرکردہ شخصیتوں نے کہا ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ تاہم، ترنمول کانگریس بذات خود اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہیں کر رہی ہے۔ جب کئی لیڈروں سے ریاستی حکومت کے فیصلے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اسےانتظامی معاملہ کہہ کر مسترد کر دیا۔ تاہم، آرٹسٹ شوبھاپراسنا، جو ممتابنرجی اور ترنمول کانگریس کےقریبی کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے براہ راست ممتا بنرجی کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ شوبھاپراسنا نے کہاکہ اس فیصلے سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا۔تاہم، شاعر سبودھ سرکار اور اداکار کوشک سین نے ممتا بنرجی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے فلم دی کیرالہ سٹوری پر پابندی کے ساتھ، بی جے پی نے تبصرہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ جہادیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار سے لے کر اپوزیشن لیڈر سبویندو ادھیکاری تک دیگر لیڈروں نے اس فیصلے پر احتجاج کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی اس فلم کی تعریف کرچکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی رات سے کولکاتا میں ہیں۔ دراصل، بی جے پی کو بھی ممتا کے فیصلے کے پیچھے ساگردیگھی ضمنی انتخاب کا 'اثرنظر آ رہا ہے۔ اس الیکشن میں حکمراں ترنمول کے ہارنے کے پیچھے مختلف وجوہات کے ساتھ، بہت سے لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایک رحجان پیدا ہو سکتا ہے کہ اقلیتی ووٹ اب ترنمول کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا نے اقلیتی برادری کو خوش کرنے کے لیے فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

کچھ دن پہلے، شوبھاپراسنا بنگالی زبان میںپانی اوردعوت کے الفاظ کے استعمال پر ممتا بنرجی کے ساتھ اپنے اختلافات کو ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’’فلم کے مواد کے اچھے اور برے ہونے پر میں بحث نہیں کررہا ہوں ۔مجھے کسی بھی فلم پرپابندی پسدن نہیں ہے۔فلم اچھا اور خراب ہونے کا فیصلہ عوام پر چھوڑدینا چاہیے۔جب سنسر بورڈ نے منظوری دے دی ہے تو نمائش میں رکاوٹ کہاں ہے؟ مجھے نہیں معلوم کہ اس فیصلے کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے یا نہیں۔

ڈرامہ نگار اور ہدایت کار دیویش نے کہا کہ گر ایسا لگتا ہے کہ کسی فلم یا ڈرامے میں کوئی غلط بات کہی گئی ہے تو بدلے میں کچھ نیا کرنا ہوگا۔ اس پر پابندی کا کوئی مطلب نہیں۔ میں نے جو کچھ سنا، اس سے فلم نے زیادہ کام نہیں کیا۔ لوگوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ لیکن اب پابندی سے تجسس بڑھے گا۔ بہت سے لوگ دیکھیں گے۔ کیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے؟

تھیٹر کی شخصیت سمن نے کہا کہ مجھے بالکل نہیں معلوم کہ یہ فلم کیسی ہے۔ لیکن میں کسی بھی پابندی کے خلاف ہوں۔ہربرٹ نے ایک بار کہا تھا کہ نندن نہیں دکھائے گا۔ 'ہنگ مین اسٹوری'نامی ایک فلم آئی تھی، جس نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بدھ دیو بھٹاچاریہ کو ناراض کیا تھا۔ فلمفائر کی نمائش کو لے کر کافی تنازعہ ہوا ہے۔ لیکن مجھے یاد نہیں کہ اس طرح کسی فلم پر مکمل پابندی لگائی گئی ہو۔

شاعر سبودھ نے کہا کہ کوئی بھی فلم دیکھے بغیر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ بہرحال میڈیا میں چھپنے والی تمام خبریں پڑھ کر اندازہ ہوا کہ یہ آگ ہے! آگ بھڑکانے کے خواہشمندوں کی جلتی چنگاریوں پر پانی نہ ڈالا گیا تو خطرہ ناگزیر ہے۔ وہ پانی ڈالنے کا کام ریاستی حکومت نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story Banned in West Bengal مغربی بنگال میں فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی

اداکار کوشک نے بنگال کی موجودہ صورتحال کو یہ کہتے ہوئے یاد کیا کہ ریاستی حکومت کا پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مجھے مغربی بنگال کے تناظر میں یہ افسوسناک نہیں لگا۔ جب ہم تاریخ کی بات کرتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا پڑتا ہے کہ ہمارا ماحول کتنا بدل چکا ہے۔ جو میں پہلے نہیں سمجھتا تھا نہ مانتا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ فرقہ پرستی ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں بسی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.