کولکاتا:جیل سے باہر نکلتے ہوئے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ مجھے ایک سال سے مقدمہ چلائے جیل میں بند رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ترنمول کانگریس کے 21جولائی کو شہید دیوس کی ریلی کے بعد 24جولائی کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔پارتھوچٹرجی اس وقت سے ہی جیل میں ہیں اور متعدد درخواست ضمانت کو عدالت نے رد کردیا ہے۔
انہوں نے ترنمو ل کانگریس کے اس سال کی ریلی میں ان کا نام نہیں لئے جانے پر کہا کہ اتنے بڑے جلسے میں اگر میرا نام لیا گیا ہے تو اچھا ہے کیوں کہ یہ میرے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگر جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کے لواحقین کو نوکری دئے جانے کی میں درخواست کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee پارتھوچٹرجی کی گرفتاری کو ایک سال مکمل
پارتھا چٹرجی نے کہا کہ میں بے قصور ہوں، انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے جو روپے برآمد کئے تھے وہ میرے نہیں ہے۔ ریزرو بینک کے روپے دکھاکر میرا پیسہ قرار دیا جارہا ہے۔ کوئی بھی ایک شخص ہے جو یہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے نوکری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔ مگر مجھے جبراً جیل میں بند رکھاگیا ہے۔