مغربی بنگال میں کورونا بحران کے دوران سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے ورچیوئل ریلی کے ذریعہ ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات کا بغل بجادیا۔
امت شاہ کی ورچیوئل ریلی سے قبل سی پی آ ئی ایم کی سابق رکن پارلیمان اور ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی جیوتی موئے سکدر ریاستی صدر دلیپ گھوش کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔
مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے سی پی آئی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی جیوتی موئے کو پارٹی کا پرچم سونپا۔
جیوتی موئے سکدر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی عوامی پارٹی بن گئی ہے ۔بھارت کے لوگ بی جے پی کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اس لئے ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سی پی آئی ایم سے الگ ہونے کا بہت پہلے مان بناچکی تھی۔ مجھے لوگوں کےلئے کام کرنا ہے ۔اس لئے کسی دوسری سیاسی جماعت میں جانے کے بجائے بی جے پی کو ترجیح دی کیونکہ اس پارٹی کو لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔