مغربی بنگال انتخابی کمیشن State Election Commission نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون New Covid variant Omicron کے تیزی سے پھیلنے کے مدنظر کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے انتخابی مہم کے لئے نیا گائیڈ لائن جاری کیا۔
ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس Corona Virusکی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے مدنظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
کولکاتا میں 19 دسمبر کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 ہونے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے و جلوسوں کے اہتمام کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Muslim Women in Kolkata Municipal Election: مسلم خواتین سی پی آئی ایم کو حمایت دیں گی
ریاستی انتخابی کمیشن State Election Commission کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے لئے جاری نئے گائیڈ لائن کے تحت سیاسی جماعتوں کو اب دس گھنٹے کی جگہ آٹھ گھنٹے تک ہی انتخابی مہم کی اجازت ہوگی۔سیاسی جلسہ و جلوس کے دوران محدود تعداد میں بھیڑ اکٹھا کرنے کی اجازت ہوگی اور اس دوران ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں جلسہ و جلوس کے اہتمام کے لئے تھانے سے اجازت لینی پڑے گی۔
ریاستی انتخابی کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر نظر رکھنے کے لئے مقامی تھانے کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر تعینات ہوں گے۔