کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی وجہ سے جھڑپوں کے کتنے واقعات ہو رہے ہیں؟ ریاستی الیکشن کمیشن نے اضلاع کو اپنی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔واقعات کس پولیس ضلع میں، واقعے کی تفصیلات، پولیس نے کس قسم کی کارروائی کی، کتنے لوگ زخمی یا ہلاک ہوئے، کیا کوئی املاک تباہ ہوا ہے یا نہیں، کیا کوئی پولیس اہلکار زخمی ہوا؟تمام تفصیل یومیہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نامزدگی کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے، مختلف اضلاع سے متعدد جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ پیر کو بھی کئی اضلاع سے جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ بردوان میں کئی مقامات پر سی پی آئی ایم اور ترنمول کے درمیان متعدد جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔بی جے پی کی جانب سے کئی شکایتیں کی گئی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول پر تمام الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم حکمران جماعت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔
دوسری طرف پنچایات انتخابات کےلئے پرچہ نامزدگی کے مختصر وقت دئیے جانے کے خلاف اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور کانگریس کے ریاستی صدر ادھیررنجن چودھری کی عرضی پر آج کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنچایت انتخابات 2018 کے ماڈل پرکرانے کا مشورہ دیا ہے۔اگر اس مشورے پر عمل کیا جاتا ہے تو ریاستی الیکشن کمیشن کوپولنگ کی تاریخ کو 14جولائی تک توسیع کرنی پڑے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا
تاہم ریاستی کمیشن نے پنچایت انتخابات کے لیے نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کی ہے لیکن کلکتہ ہائی کورٹ میں تجویز پیش کی کہ ہر روز پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے دو گھنٹے کی توسیع کی جائے۔ کمیشن کے وکیل نے پنچایت انتخابات سے متعلق معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ کے سامنے یہ تجویز پیش کی۔