ETV Bharat / state

نشے میں دھت پولیس اہلکار، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید - مغربی بنگال کی خبر

مغربی بنگال کے ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکمراں جماعت پر شدید تنقید کی ہے۔

نشے میں دھت پولیس اہلکار، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 4:43 PM IST

مغربی بنگال کے بنیادپور کے بنگشاہار کے بس اسٹینڈ کے پاس ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالات میں پایا گیا۔ نشے کے عادی اس پولیس اہلکار کو وزیر چندریما بھٹاچاریہ کی انتخابی جلسے کے قریب تعینات کیا گیا تھا۔

بس اسٹینڈ کے پاس پولیس اہلکار کو نشے میں میں دیکھ کر نوجوانوں اور بچوں نے تصویر بنا لی۔

اس واقعہ پر سی پی آئی ایم کے رہنما شکرالدین احمد نے کہا کہ جب پولیس کی یہ حالت ہے تو اس حکومت سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ کے قریب ترنمول کانگریس کی رہنما اور وزیر چندریما بھٹا چاریہ عوامی جلسے کو خطاب کر رہیں تھیں اور جلسہ گاہ کے قریب یہ پولیس اہلکار نشے میں دھت پڑا ہوا تھا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز دن بھی پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت دی تھی اور آج نتیجہ یہ نکلا۔

وہیں، بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس نشے میں دھت لوگوں کو پکڑ کر چالان کرتی ہے اور انہیں کورٹ سے ضمانت ملتی ہے، اب سوال یہ ہے کہ اس پولیس اہلکار کا چالان کون کاٹے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.