دنیا بھر میں کوروناکی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول ہے بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ بنگال میں کئی علاقوں میں کورینٹائن کے لئے سینٹر کیلئے سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع میں بھی مجموعی طور پر 22 کورینٹائن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس وقت 40 افراد کو کوریںٹائن سنٹر میں رکھا گیا ہے۔
ریلوے اور ریاستی انتظامیہ نے بانکوڑہ ریلوے اسٹیشن پرآنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کا انتظام کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس مسافروں کو ترمھل اسکریننگ کے لئے بیداری مہم بھی چلارہی ہے۔
گزشتہ دنوں 38 افراد کو کورینٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ بانکوڑہ میں بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں سے آئے ہیں ۔ اس لئے یہاں لوگوں کو بڑی تعداد میں نگرانی کی جارہی ہے۔