مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنئیررہنمامکل رائے نچلی عدالت کے فیصلے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا مگر کلکتہ ہائی کورٹ نے مکل رائے کو ہدایت دی کہ وہ اپنے آواز کا نمونہ لے کر نچلی عدالت میں جائیں۔
عدالت نے کہا کہ مکل رائے کے آواز کا نمونہ صرف بڑا بازر کرپشن کیس کیلئے ہوگا اور دوسرے کیس کیلئے یہ نمونہ قابل قبول نہیں ہوگا۔سرسونا پولس اسٹیشن میں بھی مکل رائے کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں عدالت نے کہا کہ مکل رائے کی آواز کا نمونہ صرف ایک کیس کیلئے معتبر ہوگا۔
اسی سا ل جنوری میں کلیان راج نامی ایک شخص کو پولس نے 60لاکھ روپے نقد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
پولس نے عدالت میں کہا تھا کہ ملزم نے مکل رائے کے نام کی نشاندہی کی تھی۔بنکشال کورٹ میں مکل رائے کے خلاف بدعنوانی کا کیس درج کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل چیف میٹرو پولٹن مجسٹریٹ نے مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔کلکتہ ہائی کورٹ نے مکل رائے کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے آوا کا نمونہ دینے کی ہدایت دی۔
: