سینٹرل ریزر پولیس فورسز نے مغربی بنگال پولیس سے وزیر داخلہ امت شاہ کے دو روزہ مغربی بنگال کے دورے کے لئے گئے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی معلومات مانگی ہے.
سی آر پی ایف کے مطابق مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کو لے کر کافی تشویش ہے .وہاں سے مختلف خبریں بھی آ رہیں ہیں.
امت شاہ 19دسمبر اور 20 دسمبر کو کو مغربی بنگال کے دورے پر جائیں گے.
اس لئے ان کی سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری سی آر پی ایف کو سونپی گئی ہے.
سی آر پی ایف حسب معمول ضابطہ کے مطابق ریاستی پولیس سے وی وی آئی پی, مرکزی وزیر کی سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق کسی بھی تفصیلی رپورٹ مانگ سکتی ہے.
ریاستی پولیس سکیورٹی سے متعلق اہم جانکاری مہیا کرنے کے لئے پابند ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی پولیس بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو معقول سکیورٹی مہیا کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہی.
اس لئے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ وزیر داخلہ کی سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جائے.
واضح رہے کہ گزشتہ 10دسمبر کو مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا.
سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں نے بی جے پی کے قومی صدر کو سیاہ جھنڈے بھی دکھائے تھے.
اسی دن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے میں شامل کیلاش وجے ورگھیہ کی گاڑی پر پتھراو کی گئی. اس حملے میں کیلاش وجے ورگھیہ کو معمولی طور پر چوٹ لگی تھی.