ETV Bharat / state

'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'

کانگریس کے سنئیر رہنما ادبھیر رنجن چودھری نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں جس سے حقیقت کا کچھ لینادینا نہیں ہے۔

'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'
'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 5:51 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:18 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس باتوں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اس بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں جس سے حقیقت کا کچھ لینادینا نہیں ہے۔ بجٹ لمبابناکر صرف برہم کی صورتحال پیدا کی گئی ہے۔

'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے کہاکہ وزیر خزانہ بجٹ کا حساب کتاب سمجھانے میں ناکام رہیں۔ حکومت خود کہتی ہے کہ گزشتہ برس نومبر تک بجٹ تخمینہ کے مقابلہ حاصل ہونے والا ریونیو 45فیصد رہا ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ یہ بہت بڑا فرق ہے اور حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ صرف زور سے بولنے اور بہتر الفاظ کا استعمال کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں کہی گئی ہیں جس سے حقیقت کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'
'بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں'

انہوں نے کہاکہ کسی بھی اسکیم کے لئے کو ئی ہدف مقرر نہیں کرنا حکومت کی ناکامی کا مظہر ہے۔ بجٹ میں لوگوں کی جیب بھرنے اور تھالیوں میں کھانا دینے کا انتظام ہونا چاہئے تھا لیکن لوگوں کا مایوسی ہاتھ لگی ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے اعلیٰ رہنماؤں نے ہی یونین بجٹ کی تعریف کی ہے ۔ ایک عام آدمی کو اس بجٹ سے زیادہ امید نہیں ہے۔

لوگوں کو سمجھا کر اقتدار میں آنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کیا چاہتی ہے وہ عام لوگوں کو سمجھ میں آچکا ہے۔ بی جے پی صرف اور صرف لوگوں کو گمراہ ہی کرسکتی ہے ۔

ان کے پاس مذہب کے نام پر سیاست اور نفرت کی پالیسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ آنے والوں دنوں میں بی جے پی کا اصل چہر ہ لوگوں کے سامنے آ جا ئے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.