ETV Bharat / state

سی پی ایم رہنما کی سورو گنگولی سے ملاقات - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سی پی ایم رہنما کی سورو گنگولی سے ملاقات

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 11:17 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے درمیان سابق کپتان سورو گنگولی بھی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ پہلے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے سبب سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ اخبارات کی زینت بنے رہے۔

راج بھون میں گورنر کے ساتھ ملاقات کے موضوع پر بحث کا سلسلہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہسورو گنگولی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی خبریں گشت کرنے لگی اور اب ایک بار پھر وہ سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹاچاریہ سے ملاقات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

سلی گُڑی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین اشوک بھٹاچاریہ نے اچانک جنوبی کولکاتا کے بہالہ میں واقع رہائش گاہ پر سورو گنگولی سے ملاقات کی۔

گنگوگی اور اشوک بھٹاچاریہ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔

سورو گنگولی نے کہا کہ اشوک دا سے اکثر و بیشتر ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ وہ کسی کام سے کولکاتا آئے تھے تو میرے گھر چلے آئے۔

گنگولی نے کہا کہ کئی سیاسی رہنماؤں سے گھریلو تعلقات ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی سیاسی جماعتوں کا حصہ بن جاؤں۔

دوسری جانب اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سورو گنگولی میرے گھر آتے جاتے رہتے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ میرے گھر آے تھے آج میں ان کے گھر آ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.