ETV Bharat / state

سیتارام یچوری کو راجیہ سبھا بھیجنے کی قیاس آرائی

author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:14 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST

بنگال سی پی ایم نے پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کو کانگریس کے تعاون سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

سیتارام یچوری کو راجیہ سبھا بھیجنے کی قیاس آرائی
سیتارام یچوری کو راجیہ سبھا بھیجنے کی قیاس آرائی

پارلیمنٹ میں نریندر مودی حکومت کے خلاف اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کیلئے سیتارام یچوری کو ایک بارپھر راجیہ سبھا بھیجنے کی تیاریاں زوروں پر ہے۔

مغربی بنگال سی پی ایم کے ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں یچوری کا بہت ہی بہترین ریکار ڈ رہا ہے۔

انہوں نے 2005سے 2017تک پارلیمنٹ میں پارٹی کے موقف کو پوری مضبوطی سے رکھا ہے۔اس لیے اگلے مہینے ہونے والے راجیہ سبھا انتخاب میں انہیں یہاں سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2017میں بھی سیتارام یچوری کو بنگال سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی یچوری کی حمایت کرنے کا اشارہ دیا تھا مگر سی پی ایم قیادت نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیاتھا کہ پارٹی کا اصول ہے کہ کوئی بھی ممبر راجیہ سبھا کیلئے تیسری مرتبہ نامزد نہیں ہوسکتا ہے۔

سی پی ایم کے سینئر رہنما نے کہاکہ غیرمعمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔

اس وقت ملک نازک ترین صورت حال سے دوچار ہے۔ان حالات میں پارلیمنٹ کو مضبوط آواز کی ضرور ت ہے تاکہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی جاسکے۔

اس کام کیلئے یچوری سے بہتر کوئی اور نام نہیں ہے۔اس لیے ہم ان کے نام پر غور کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کو تیسری مرتبہ راجیہ سبھا کیلئے بھیجنے کا نہیں قانون یچوری پر نافذ نہیں ہوگا کیوں کہ 2017کے بعد سے وہ ممبرنہیں ہے۔

اسمبلی سی پی ایم موجود ہ ممبران کے بدولت اپنے کسی ممبر کو راجیہ سبھا نہیں بھیج سکتی ہے۔

سینئر کانگریسی رہنما نے کہاکہ ایسی صورتت میں ہمیں کانگریس کے تعاون کی ضرورت ہوگی اور امید ہے کہ یچوری کے نام پر کانگریس تعاون کرنے کو تیار ہوجائے گی۔

کانگریسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 2017میں کانگریس یچوری کے نام پر سی پی ایم کی مدد کرنے کو تیار ہوگئی تھی مگر خود ہی سی پی ایم نے اپنے قد م کو پیچھے ہٹالیا۔

کانگریس لیڈر شپ نے کہاکہ اگر اس مرتبہ بھی یچوری کا نام آتا ہے مجھے امید ہے کہ راہل گاندھی اور سونیاگاندھی یچوری کی حمایت کرنے کو تیار ہوجائیں گے۔

فروری میں بنگال میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹور پر انتخاب ہونا ہے۔ چار سیٹں ترنمول کانگریس کے پاس ہے۔جب کہ سی پی ایم کے معطل لیڈر ریتوبرتا بنرجی 2014میں اس سیٹ سے منتخب ہوئے تھے جنہیں پارٹی نے 2017میں برطرف کردیا تھا۔اس وقت نہ لوک سبھا اور نہ ہی راجیہ سبھا میں بنگال سی پی ایم کی کوئی نمائندگی ہے 1964کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

موجودہ ممبران کے مطابق ترنمول کانگریس کو چارسیٹوں پر اور سی پی آئی و کانگریس کا متحدہ امیدوار پانچویں سیٹ پر انتخاب جیت سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.