ETV Bharat / state

WB CPIM Secretary Mohammad Salim محمد سلیم کا پولیس انتظامیہ پر حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام - ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کولکاتا پولیس پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دھرمتلہ میں ابھیشیک بنرجی کو میٹنگ کرنے کی اجازت ہے اور ہمیں نہیں، یہ کیسا قانون ہے۔

محمد سلیم کا پولیس انتظامیہ پر حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 2:30 PM IST

محمد سلیم کا پولیس انتظامیہ پر حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو دھرمتلہ میں میٹنگ کرنے کی اجازت دینے پر کولکاتا پولیس پر شدید نکتہ چینی کی۔ محمد سلیم نے الزام لگایا کہ بدھ کو بائیں محاذ کے اعلان کردہ جلوس کے روٹ میں تبدیلی کے لئے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔ ٹی ایم سی کے اشارے پر ہمارے روٹ بدلے گئے ہیں۔

حکمران جماعت پر طنز کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنمامحمد سلیم نے کہاکہ یہ چوروں، ڈھونگوں کی میٹنگ ہے، جو کالج میں داخلے کے 30-35 ہزار روپے لیتے ہیں۔یہ ان لوگوں کی میٹنگ ہے جو تعلیمی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ محمد سلیم نے کہاکہ ایس ایف آئی سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ہے ایس ایف آئی کی میٹنگ میں جہاں کالج کے طلبہ شرکت کریں گے؟ طلبہ تنظیم کے حامیوں کو میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ملی ۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM Leader Shatarup Slam Kunal ہم نے اپنے والد کے پیسوں سے گاڑی خریدی، نوکری نہیں، شتروپ گھوش

انہوں نے کہاکہ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس سے نقصان ہو سکتا ہے اور کون ان کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے لئے سڑکوں پر اتر سکتا ہے۔ سی پی آئی ایم کے سنیئر رہنما محمد سلیم نے کہاکہ ان کی پارٹی پنچایت انتخابات2023 کے لئے پوری طرح سے تیار ہے لیکن انتخابی کمیشن کی جانب سے اب تک مثبت اشارہ نہیں ملا ہے۔ انتخابی کمیشن کو اسی وقت پنچایت کی تاریخ کا اعلان کرے گا جب حکومت کی جانب سے اشارہ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.