ETV Bharat / state

سی پی ایم رکن اسمبلی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان - ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان

سی پی ایم کی رکن اسمبلی تاپسی منڈل کا کہنا ہے کہ 'ریاست میں موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ کسی کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔'

سی پی ایم رکن اسمبلی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:34 PM IST

مغربی بنگال میں دل بدل کے کھیل میں بی جے پی، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ دوسری سیاسی جماعتوں پر بھاری پڑنے لگی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دل بدل کے کھیل میں ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بی جے کو سب سے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری دل بدل کے کھیل میں بائیں محاذ بھی شامل ہو گئی ہے۔

سی پی ایم رکن اسمبلی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان

مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ سے سی پی ایم کی رکن اسمبلی تاپسی منڈل نے بائیں محاذ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں ہفتے کے روز وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ وہیں مدنی پور میں جلسہ کے دوران رکن اسمبلی تاپسی منڈل امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھامیں گی۔

اسی دن ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اور ارکان اسمبلی سمیت کئی اعلی رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

سی پی ایم کی رکن اسمبلی تاپسی منڈل کا کہنا ہے کہ 'ریاست میں موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ کسی کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوامی نمائندے کو اگر کام کرنے نہیں دیا جائے گا تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لےگا یا پھر بی جے پی میں شامل ہو جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ معاملہ درویش ہے۔ اسی وجہ سے بائیں محاذ چھوڑ رہی ہوں۔ سی پی ایم کے ضلع صدر کسی کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے پریشانی بڑھنے لگی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کسانوں کے لیے سودمند، اپوزیشن کی سیاست گمراہ کن: مودی

سی پی ایم کے اعلی رہنماؤں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ اس لیے بائیں محاذ کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 21 نومبر کو تاپسی منڈل کے شوہر نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.