مغربی بنگال سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے پریس کانگریس کے دوران کہاکہ ممتابنرجی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی بی جے پی کے ساتھ کھڑی ہیں۔
سوجن چکرورتی نے کہاکہ اسمبلی میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اعلان کیا کہ آئندہ 13 جنوری کو دہلی میں کانگریس کی جانب سے بلائی گئی حزب اختلاف کی میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکارکردیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے خلاف کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کااعلان کرچکی ہے لیکن اس دوران ممتابنرجی کی اس کی مخالفت کرتی ہیں۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف بھارت بند کامیاب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی ریاست کے عوام سے ناراض ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بنگال میں بند کامیاب ہونے کے بعد دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے ممتابنرجی سے سوال کردیا ہے ۔ ممتاان رہنماؤں کوخوش کرنے کے لیے حزب اختلاف کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔
اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں سی پی آ ئی ایم ایک بار پھر اقتدار میں آ ئے گی ۔ ریاست کے عوام کو ممتابنرجی کی پالیسی کا پتہ چل گیاہے۔ وہ لوگوں کو زیادہ دنوں تک بے وقوف نہیں بنا سکتی ہیں۔