ETV Bharat / state

ترنمول کے دور میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ ہوا: محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 12:56 PM IST

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے مائنک چک علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں جو اتھل پتھل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی ذمہ دار حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہے۔

ترنمول کانگریس کی وجہ سے بی جے پی ریاست میں سیاسی افراتفری پیدا کر رکھی ہے۔ بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہونے کے بعد ممتا بنرجی چیخ چلا رہی ہیں۔

محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک وقت تھا جب مغربی بنگال کی سرزمین پر بی جے پی اور آر ایس ایس قدم رکھنے سے کتراتی تھی، وہ خود کو بنگال سے دور رکھنے میں بھلائی سمجھتی رہی لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی سیاسی غلطی کی وجہ سے آج بی جے پی نہ صرف بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں 18 سیٹز پر کامیاب ہوئی بلکہ آر ایس ایس کی جڑ مضبوط ہوئی۔

بی جے پی آج ریاست میں جو کچھ کر رہی ہے، اس کی ذمہ دار ترنمول کانگریس ہے۔ بی جے پی ممتابنرجی کی مدد سے پوری ریاست پر قبضہ کر چکی ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو بی جے پی کو روک سکتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے ہمارا کوئی سیاسی مفاد نہیں ہے۔

ریاست کو خوشحال بنانا ہے تو ترنمول کانگریس اور اس کی سیاسی پارٹنر بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ ابھی تو ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ کل مسجد اور مندر کی باتیں ہونے لگے گی۔ اس وقت کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لال جھنڈے کو ختم کرنے کی کوشش میں ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست کو بی جے پی کے حوالے کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال جھنڈا کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں لال جھنڈے کی موجودگی کا احساس ہوا اور اب بنگال میں کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.