مغربی بنگال کی سی پی آئی ایم پارٹی نے عام لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کے لئے ڈیجیٹل کمپین کا آعاز کیا ہے۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے پارٹی کے ڈیجیٹل کمپین پروگرام کا پارٹی کے صدر دفتر مظفراحمد بھون میں افتتاح کیا
انہوں اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں ایک طرف ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرکے لوگوں میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے ۔لوگوں بانٹنے کا لیا جا رہا ہے ۔ایسے میں بائیں بازو کے نظریات جمہوری سیکولرازم اور ترقی پسند سوچ کو عام کرنے کے لئے سی پی آئی ایم نے ڈیجیٹل صفائی کارکن کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لئے اس مہم میں شامل ہونے والے افراد اندراج کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ بی جے پی یا ترنمول کانگریس کی طرح کروڑوں روپے خرچ کرکے پیشہ ورانہ کمپنیوں کی خدمت حاصل کرنا سی پی آئی ایم کے بس کی بات نہیں ہے لیکن ایسے بہت سے لوگ ہیں جو سی پی آئی ایم کے ساتھ اس کام میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ وہ پارٹی یا تنظیم کے باہر رہ کر بھی پارٹی کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں ۔محنتی اور سماج کے سیاسی تانے بانے کے تئیں ذمہ دار افراد کے ساتھ ملکر سی پی آئی ایم کام کرنا چاہتی ہے۔
دنیا کے مختلف ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک میں سیاسی مقاصد کے لئے سوشل انجنئیرنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے ہندوستان میں بھی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے بڑے پیمانے پر ڈاٹا حاصل کیا جا رہا ہے ۔ اس کا تجزیہ کرکے ہدف کو حاصل کیا جا رہا ہے اور سیاسی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے جس کا استعمال سب سے زیادہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس جیسی جماعتوں نے کیا ہے۔
ایسے میں سی پی آئی ایم پارٹی میں ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ اپنی باتوں کو عام کرنے پر زور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کے کانفرنس اور دوسرے پروگرام کو ڈیجیٹل فورم پر پیش کرنے کی ضرورت محسوس کر رہی ہے اور اب پارٹی کے تمام مہم اور دوسرے پروگرام کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا۔
سی پی آئی ایم نے اس کے لئے لوگوں سے ساتھ آنے کے لئے نعورہ دیا ہے۔ دوست بنو ہاتھ بڑھاؤ اور یکم اگست سے اس مہم کا حصہ بننے کے لئے فیس بک وہاٹس ایپ اور ٹویٹر پر مہم شروع کردی گئی ہے۔