کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پولس کے ڈی جی ،چیف سکریٹری اور داخلہ سکریٹری کو راج بھون میں طلب کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ بطور گورنر مناسب وقت پر مناسب کارروائی کریں گے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعہ کو سندیش کھالی کے واقعہ پر تبصرہ کیا کہ گورنر یہ اعلان کیوں نہیں کر رہے ہیں کہ ریاست میں آئینی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے؟۔ اس کے بعد گورنر نے ریاستی حکومت کو سخت پیغام دیا۔ اس کے بعد گورنر نے ریاستی پولیس کے ڈی جی راجیو کمار، چیف سکریٹری بی پی گوپالک اور ریاستی داخلہ سکریٹری نندنی چکرورتی کو راج بھون میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے ان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔
واضح رہے کہ رااشن بدعنوانی معاملے میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجاں شیخ کے گھر پر تلاشی کے دوران ان کے حامیوں نے ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس میں تین افسران زخمی ہوگئے تینوں افسران کو سالٹ لیک کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بننگال کے گورنر نے ای ڈی کی ٹیم پرہوئے حملے کی مذمت کی
ای ڈی ذرائع کے مطابق سندیش کھالی میں زخمی ہونے والے تین افسران میں سے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجکمار رام ہے۔ وہ باہر سے آئے تھے۔ دیگر دو زخمی اہلکاروں کی شناخت انکور اور سومناتھ دتہ کے طور پر ہوئی ہے۔ای ڈی کے پانچ اہلکاروں کی ایک ٹیم نے جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مرکزی فورسز بھی وہاں موجود تھیں۔
یو این آئی