مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تین ہزار 992 کیسز سامنے آئے ہیں۔
دارالحکومت کولکاتا میں ایک دن میں 809 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر شمالی 24 پر گنہ ہے جہاں کورونا کے 858 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے کیسز میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز تین لاکھ 25ہزار 325 ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح میں مرنے والوں کی کل تعداد چھ ہزار 119ہے۔
مغربی بنگال: کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ - کورونا وائرس
ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار کے قریب نئے کیسز آئے ہیں۔