شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن میں واقع گارولیا جامع مسجد کے صحن سے متصل تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کا مکمل ہو گیا۔نئی کمیٹی نگرانی میں جاری تعمیراتی کام میں گارولیا کے باشندوں بالخصوص نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ جامع مسجد کی تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کے کاموں کے دوران مسجد کمیٹی کی جانب سے چندہ وصولی کا سلسلہ جاری رہا۔اس مرتبہ بھی تشفی بخش چندہ کی اطلاع ہے۔
گارولیا جامع مسجد کے امام مولانا عبدالواحب قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹی کی نگرانی میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مقامی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی باشندوں کے تعاون سے ہر کام آسانی کے ساتھ ہوتا جا رہا ہے۔کار خیر میں لوگوں کی دلچسپی نے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹی مزید بہتر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
گارولیا جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری شمیم اختر نے کہا کہ صحن سے متصل تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کا کام مکمل ہونے پر مقامی باشندوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر اتنے بڑے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانا ممکن نہیں تھا ۔گارولیا جامع مسجد کے نائب صدر صابرعلی نے کہا کہ نئی کمیٹی منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔ابھی بہت کا باقی ہے۔امید کرتے ہیں اہل گارولیا تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔
مؤذن ذولفقار انصاری(فودار) نے کہا کہ 90 کی دہائی سے مسجد کو دیکھ رہے ہیں۔ہر دور میں مسجد میں کچھ نا کچھ تبدیلی آئی ہے۔نئی کمیٹی نے جس طرح سے چند مہینوں کے اندر اندر جو کارنامہ انجام دیا ہے ۔وہ قابل تعریف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بنگال کو ٹیکس کی اضافی رقم کی پہلی قسط ملی
کمیٹی ممبر مختار احمد (اجمل) نے کہا کہ اللہ کے کرم سے تمعراتی کاموں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔اس کے لئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے ہر کام ممکن ہو سکا ۔اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین میں ماسٹر شاہد اختر،ماسڑ شکیل، سماجی کارکن صادق اختر،ظہیراقبال ، کے علاوہ کفیل احمد اور ظہور سمیت دیگر حضرات موجود تھے۔