کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد بہت سی باتیں واضح ہو جائیں گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات نہ صرف حکمراں جماعت عآپ کے لئے بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اہم ہے۔ دہلی میں بی جے پی کی شکست دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مستقبل کی راہ ہموار کرے گی۔'
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایک طرف دہلی اسمبلی انتخابات میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عاپ نے صرف اور صرف ترقیاتی منصوں اور کام کی بنیاد پر ووٹ مانگی تو دوسری طرف بی جے پی نے مذہب کی سیاست کی۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے مذہب کے نام پر سیاست کے ذریعہ دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن عاپ نے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پرلوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے کہاکہ اگر دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے ساتھ ہی مذہب کے نام پر جاری سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔
کانگریس کے رہنما مسٹر چودھری نے کہاکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکجیروال نے دہلی کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے انہوں نے پورا کیا۔ لیکن ہمیں نتائج کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے بھارتی سیاست کا سمت طے ہونا ہے ۔ ریاستی سیاسی جماعتیں مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں پر انتخابات لڑیں گی اور بی جے پی کی مذہب کی سیات کا خاتمہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ فروری کو دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوئے جس نتیجہ آئندہ کل 11 فروری کو آنے والے ہیں۔