ETV Bharat / state

دہلی کے حالات پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی نظم - وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں تشدد کے واقعات کے واقعات پر جہنم کے عنوان سے ایک نظم اپنے فیس بک پر پوسٹ کیا ہے جس میں تشدد کے واقعات میں اموات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہولی سے قبل خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

دہلی کے حالات پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی نظم

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:17 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ نظم تین زبانوں ہندی، بنگلہ اور انگریزی میں پوسٹ کیا ہے۔ کل وزیراعلیٰ بھونیشور روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوس ناک ہے۔وزیر اعلیٰ نے سوال بھی کیا تھا کہ آخر کون لوگ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

دہلی کے حالات پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی نظم
دہلی کے حالات پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی نظم

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم میں لکھا ہے کہ

آخر ہم کہا جارہے ہیں

کس طرف جارہے ہیں

جنت میں جانے کے بجائے جہنم کا رخ کیوں کرلیا ہے۔

آخر یہ کون لوگ ہیں

کیوں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔

اب کتنے لوگ مریں گے اور اس کا جواب کون دے گا

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پہلے بھی متعدد مرتبہ اپنی نظموں کے ذریعہ حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتی رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ کی نظموں کی کتا ب بنگلہ کے علاوہ ہندی، انگریزی اور بنگلہ میں شایع ہوچکی ہے۔

تشدد کے واقعات بی جے پی رہنما ممتا حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے الزام لگاتے ہیں کہ بنگا ل میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسی بھی سیاسی جماعت پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اشاروں میں حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم کے آخری حصہ میں لکھا ہے کہ اس کا حل کیا ہے اور اس خون خرابے کا جواب کون دے گا۔

اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست پر ایک نظم”فرقہ پرستی قبول نہیں ہے“ کے عنوان سے لکھی تھی۔

تاہم بی جے پی رہنماوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ تحریر نظم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممتا بنرجی کو اس وقت تکلیف کیوں نہیں ہوئی تھی جب بشیر ہاٹ میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور حمایت کرنے والوں کے درمیان تشدد کا واقع رونما ہوا تھا ۔

اس دوران اب تک متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ تشدد کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو ا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.