ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا وزیر اعظم کو خط - وزیر اعظم

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابات میں دھندالی اور غیرقانونی اخراجات پر روک لگانے کے لیے وزیر اعظم کوخط لکھا ہے۔

مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھا
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 8:06 PM IST

2019 میں عام انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے بے تاشا خرچ کیے جانے کی رپورٹ منظر عام پر آ نے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ نے ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت عام انتخابات کے دوران اتنی رقم خرچ کرنا اہم موضوع بحث ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئے اس پر کسی نے کبھی غور نہیں کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ اس مر تبہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ اخراجات ہو ئے ہیں۔ اس مر تبہ 50 کروڑ یعنی(8.65ملین ڈالر) اخراجات ہوئے ۔ یہ کسی بھی اعتبار سے کم نہیں ہے۔ اس اعتبار سے 2024 عام انتخابات میں ایک لاکھ کڑوڑ روپے خرچ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سنٹر اسٹرٹیجک چیئرمین کو اس کی اطلاع کی گئی ہے۔ لوک سبھا کی تاریخ میں اب تک کا یہ سب سے بڑا اخراجات دھندالی ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکرسی اینڈ الیکٹرول اسیسٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں جتنے اخراجات ہو ئے اس سے جنوب ایشیاکے کئی ممالک میں عام انتخابات کراجاسکتے ہیں۔

ممتابنر جی نے انتخابات میں دھندالی اور اخراجات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو اس پر وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.