ETV Bharat / state

ممتا نے دی نئے سال کی مبارکباد - وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے نئے سال 2020 کی مبارکباد دی اور کہا کہ آئیے ہم سب نئے سال کا آغاز ہریالی سے کریں۔

ممتا نے دی نئے سال کی مبارکباد
ممتا نے دی نئے سال کی مبارکباد
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 6:10 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ نیا سال 2020 نئی امیدکے ساتھ، ایک نیا سویرا اور سب کے لئے خوشی لے کر آیا ہے۔ نئے سال کی مبارکباد‘‘۔

ممتا نے دی نئے سال کی مبارکباد
ممتا نے دی نئے سال کی مبارکباد

محترمہ بنرجی نے اپنے ٹویٹس کے ساتھ ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم اس برس کا آغاز ہریالی سے کریں۔ قدرت کو ہماری ضرورت ہے، جتنی ہمیں اس ضرورت ہے‘‘۔ عوام نے کولکاتا کوصاف ستھرا بنائے رکھا ہے۔اس کے لیے شکریہ

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کولکاتا اورا س کے اطراف سرسبز بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ عوام کی مدد سے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ ریاستی حکومت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن گرین کولکاتا کے منصوبے کوحقیقیت میں بدلنے کے لیے پرُعزم ہے ۔ اس میں عام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ عوام کے بغیر کسی بھی منصوبے کو حقیقت میں بدلنا ناممکن ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام امن پسند ہیں لیکن اگر کوئی طاقت کے استعمال کرکے ان کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تولوگ سڑکوں پر اتر جائیں گے۔اس کے بعد ہوگا وہ پورے ملک کوپتہ ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.