ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی بیس دنوں کے آرام کرنے کے بعد چودہ اکتوبر سے منظر عام پر آسکتی ہیں - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے گھر پر 20 دنوں تک آرام کرنے بعد 14 اکتوبر کو مہالیہ کے موقعے پر گھر سے باہر آسکتی ہیں۔ اسپین اور دبئی کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 23 ستمبر کی شام کولکاتا واپس آئیں۔ اگلے دن ایس ایس کے ایم اسپتال میں اپنے پاؤں کا علاج کرانے گئیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد سے ہی اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں آرام کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 20دنوں تک گھر پر آرام کرنے کے بعد14اکتوبر کو گھر سے منظر عام پر آسکتی ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 11:47 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کے ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو بیس دن کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 14 اکتوبر کو مہالیہ کے دن گھر سے باہر نکل سکتی ہیں۔ مہالیہ کے موقعے پر ترنمول کانگریس کے ترجمان اخبار ’جاگو بنگلہ‘ کے خصوصی شمارے کی رسم اجرا تقریب ’’نذرل منچ‘‘ میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں اس خصوصی شمارے کا رسم اجرا ہونا ہے۔ پارٹی کے روزنامہ میں چھپنے والے افتتاحی تقریب کے اشتہار کے مطابق تقریب کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے افتتاح کے لیے سہ پہر تین بجے کا وقت دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ممتا بنرجی نذرل منچ آئیں گی؟ یا ورچوئل طور پر کالی گھاٹ سے ہی افتتاح کریں گی؟

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات 12 اکتوبر کو اپنے گھر کالی گھاٹ پر ریاستی کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہالیہ کے دن گھر سے باہر آسکتی ہیں ۔اگرچہ یہ سب ڈاکٹروں کے مشورے پر منحصر ہے۔ تاہم حکمران جماعت کے ذرائع کے مطابق اس وقت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جو صحت ہے اس سے امید ہے کہ وہ نذرل منچ ضرور آئیں گی۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران نندی گرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پائوںمیں چوٹ آئی ہے۔ تاہم وہ زیادہ دنوں تک گھر میں نہیں رہیں۔اسپتال میں کچھ دن گزارنے کے بعد وہ وہیل چیئر سے ہی انتخابی مہم چلائیں ۔گزشتہ پنچایت انتخابات کی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر میں خرابی کی وجہ سے ممتا بنرجی کے پائوں میں ایک بار پھر چوٹ آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: MP Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی نے گورنر کا خط موصول ہونے کے بعد گورنر کا شکریہ ادا کیا

تاہم اسپین دورے کے دوران ایک بار پھر چوٹ واپس آگئی ہے۔اس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف تھی ۔اپنے وطن واپس آنے کے بعد ممتا بنرجی کلکتہ میں واقع ایس ایس کے ایم اسپتال میں ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا۔اس کے بعد سے ہی ممتا بنرجی گھر پر ہی آرام کررہی ہیں اور گھر سے ہی کام کاج کررہی ہیں ۔بیماری کی وجہ سے ہی وہ دہلی میں ترنمول کانگریس کے احتجاج میں شرکت نہیں کی ۔سکم میں سیلاب کی وجہ سے شمالی بنگال کے کئی علاقے متاثر ہیں ۔ممتا بنرجی نے اپنے وزراکو دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.