ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا آکسفورڈ یونین سے خطاب آج

وزیراعلی ممتابنرجی آج شام آکسفورڈ یونین سے خطاب کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ یونین سے خطاب کرنے والی بھارت کی تاریخ کی پہلی سیاسی رہنما ہوں گی۔

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:15 PM IST

وزیراعلی ممتا بنرجی اوکسفورڈ یونین کو خطاب کریں گی

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلی ممتابنرجی آج شام پانچ بجے آکسفورڈ یونین سے خطاب کریں گی۔

ممتابنرجی آکسفورڈ یونین سے خطاب کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہوں گی۔ اس سے قبل یہ اعزاز کسی بھی بھارتی سیاسی رہنما کو حاصل نہیں ہوا ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے اس سلسلے میں کہا کہ آکسفورڈ یونین کو خطاب کرنا ہے، اس سے زیادہ کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آکسفورڈ یونین میں خطاب کرنے کے لیے ان عظیم شخصیات کو دعوت دی جاتی ہے جنہوں نے سماج کی ترقی کے لئے غیر معمولی کارنامے انجام دیے ہوں۔

آکسفورڈ یونین، وزیراعلی ممتابنرجی کے چند ترقیاتی منصوبے کنیا شری، سھوستا شری (ہیلتھ اسکیم) اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں سے بے حد متاثر ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے 2010 میں کیبمرج یونیورسٹی کو خطاب کرنے کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔

آکسفورڈ یونین نے وزیراعلی ممتابنرجی کو جولائی میں مباحثہ کو خطاب کرنے کی دعوت دی تھی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے وزیر اعلی ممتابنرجی سے سوال کرنے کے لیے بھارت سمیت دیگر ممالک کے طالبات سے یکم دسمبر تک سوال ارسال کرنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ 1823 میں آکسفورڈ یونین کا قیام کیا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر آج تک دنیا کی کئی عظیم شخصیات اس مباحثے کو خطاب کر چکی ہیں جن میں امریکہ کے سابق صدر رچرڈ نیکسن، جیمی کارگر، رونالڈ ریگن، بل کلنٹن، سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور مارگریٹت تھریسامے، البرٹ آئنسٹائن، دلائی لاما اور مائیکل جیکسن شامل ہیں۔

آکسفورڈ یونین مباحثے کو خطاب کرنے والی مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی بھارت کی پہلی سیاسی رہنما ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.