مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کولکاتا پولیس کمشنر انوج کے ساتھ شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اوراس دوران ڈاکٹروں کو سینٹائزر اور ماسک فراہم کیا۔ ڈاکٹروں کو حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔
ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ایک طرف جہاںحکومت نے لاک ڈائون شروع کردیا ہے ۔
وہیں محکمہ صحت نے کولکاتا میڈیکل کالج کو ہدایت دی گئی ہے وہ کورونا وائرس کا علاج کرنے کیلئے تیار ہوجائے ۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کیلئے کولکاتا میڈیکل کالج میں صرف کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔
یہ قدم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے غیر معمولی طور پر اٹھایا ہے۔ ہدایت کے بعد آج دوپہر سے کسی مریض کو کولکاتا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا ہےاور اسپتال کو خالی کرایا جارہا ہے۔
تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف، مرکزی حکومت نے کورونا ٹیسٹ سے نمٹنے کے لئے مغربی بنگال میں پانچ اور نجی لیبارٹریوں کی منظوری دے دی ہے۔
اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔لیکن اب کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں بھی علاج کیا جائے گا۔ اپولو ہسپتال۔ ایس آر ایل لمیٹڈ ریفرنس لیبارٹری سالٹ لیک سٹی۔ 1) ایس آر ایل لمیٹڈ ، فورٹس اسپتال ، آنند پور ، ای ایم بائی پاس۔میں کورونا کی جانچ ہوسکے گی۔