ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Meets Buddhadeb Bhattacharya ممتابنرجی کی سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی عیادت - سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما بدھا دیب بھٹاچاریہ کی عیادت کے لئے کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال پہنچیں۔سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت بگڑنے پر ہسپتال کیں داخل کرایا گیا ہے۔

ممتابنرجی کی سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی عیادت

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 7:35 PM IST

کولکاتا: سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ پیر کے روز انہیں وینٹیلیشن سے اتار کر غیر دوسری جگہ آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دوپہر سابق وزیر اعلیٰ کی عیادت کرنے کے لیے کولکاتا کے پرائیوٹ ہسپتال پہنچی ۔ وہ کچھ دیر تک ہسپتال میں رہیں اور سابق وزیر اعلیٰ کی ہیلتھ رپورٹ کو لے کر ڈاکٹروں سے تبادلہ خیال کیا۔

ہسپتال سے باہر نکلنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بدھا دیب بھٹاچاریہ نے انہیں دیکھ کر اشارہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی خدمات کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔تمام ڈاکٹر اپنی طرف پوری کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ماہر ڈاکٹر سابق وزیراعلیٰ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سوچا کہ اس نے مجھے دیکھ کر ہاتھ ہلائے لیکن اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔میں اوپر والے سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتی ہوں۔واضح رہے کہ سابق سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو ممبرمسٹر بھٹاچاریہ کو مسلسل بخار کے بعد نچلے سانس کی نالی میں انفیکشن کی شکایت پر ہفتہ کی دوپہر ووڈ لینڈز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Buddhadeb Bhattacharya Health Update سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب کی حالت مستحکم

ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر کوشک چکرورتی (میڈیسن)، ڈاکٹر ساؤتھک پانڈا (کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر سشمیتا دیبناتھ (کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر سروج منڈل (انٹروینشنل کارڈیالوجی)، ڈاکٹر انکن بندوپادھیائے (انٹرنل میڈیسن اینڈ پلمونولوجی)، ڈاکٹر دھروبا بھٹاچاریہ (انٹرنل میڈیسن اینڈ کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر آسیس پاترا (ایناستھیزیالوجی)، ڈاکٹر سومناتھ میتی، اور ڈاکٹر سپترشی باسو (فزیشن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ووڈ لینڈز) ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.