ETV Bharat / state

Mamata Trains Guns on Congress مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات اپوزیشن اتحاد پر اثر انداز ہو گا؟ - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

پنچایت انتخابات کے دوران ریاست میں جس طرح سے خون خرابہ ہوا، اس کا اثر اپوزیشن اتحاد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ پنچایت انتخابات کے دوران کانگریس نے جس طرح سے ٹی ایم سی کے کارکنان پر حملہ کیا، اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات اپوزیشن اتحاد پر اثر انداز ہو گا؟

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 12:37 PM IST

مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات اپوزیشن اتحاد پر اثر انداز ہو گا؟

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نبنو میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنچایت انتخابات کو تشدد سے پاک بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن رام، شام اور بام یعنی بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم نے پورا ماحول بگاڑ دیا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑائی میں اتحاد کے ساتھ ہیں مگر کانگریس کے رویے سے نالاں ہیں۔ کانگریس نے پنچایت انتخابات میں جو کچھ بھی کیا، اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کا اپوزیشن اتحاد پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کی بات ہو رہی ہے۔ سب کو سوچنا چاہیے اور بولنا چاہیے۔ تم مجھے یہاں گالیاں دو گے اور میں وہاں تمہارے لیے اسٹیج کا انتظام کروں گی، یہ نہیں ہو سکتا۔ میں اسی وقت آپ کے ساتھ جا سکتی ہوں جب آپ یہاں خاموش بیٹھیں گے۔ ممتا کے مطابق پٹنہ کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی میٹنگ 16 اور 17 جولائی کو بنگلورو میں ہونے جا رہی ہے جہاں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شرکت کریں گی۔ یہ بات انہوں نے چند روز قبل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہی۔ پنچایت انتخابات کے دوران ریاستی کانگریس کی قیادت نے جس طرح ان پر اور ان کی پارٹی پر حملہ کیا اس سے وہ ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ravi Shankar Prasad مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر بی جے پی کا سوال

ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق ملک کی عوام کو یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی کے پاس انتخابات میں خرچ کرنے کے لیے اتنی رقم کہاں سے آتی ہے، یہ رقم کون دیتا ہے، اس کے ذرائع کیا ہیں، انہوں نے اس کے لئے جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ای ڈی، سی بی آئی ہر معاملے کی جانچ کر سکتی ہیں تو اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.